15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:12
پنجاب:ڈینگی کے بعد صوبے میں کانگو پھیلنے کا خدشہ
جنگ نیوز -
لاہور…ڈینگی بخار سے بنرد آزما حکومت پنجاب کی مشکلات کہیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، ڈینگی کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ نے صوبے میں کانگو وائرس پھیلنے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔محکمہ لائیو ا سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ کی جانب سے تمام ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حالیہ بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑے ہونے کے باعث اور شہروں میں عید الضحیٰ کے لیے لائے جانے والے جانوروں کی وجہ سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ نے ضلعی حکومتوں سے کہا ہے کہ کانگو فیور سے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم چلائی جائے اور سلاٹر ہاوس سمیت مویشی منڈیوں اور حویلیوں میں ا سپرے کروایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا مقابلہ کیا جا سکے۔