تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:23

پنجاب، ہزارہ اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے آج رات اور جمعہ کی صبح راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ،ساہیوال ، ہزارہ اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔بہاول نگر 18، اوکاڑہ 17، ڈی جی خان 15 اور گڑھی دوپٹہ میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے د وران صوبہ پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے علاوہ سکھر اور قلات ڈویژنز میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران دریائے راوی اور ستلج کے کیچمنٹ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان میں اگلے چند دنوں کے دوران خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.