16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:19
کراچی:شادی کاکھانا کھانے سے15 سے زائد مہمانوں کی حالت غیر
جنگ نیوز -
کراچی:شادی کاکھانا کھانے سے15 سے زائد مہمانوں کی حالت غیر
کراچی…کراچی کے لیاقت آباد ٹاوٴن میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے15 سے زائد مہمانوں کی تقریب کا کھانا کھانے کے بعد حالت غیر ہوگئی۔لیاقت آباد ٹاوٴن کے علاقے میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب گھر کے باہر ٹینٹ لگا کر شادی کی تقریب منعقد کی جارہی تھی،کہ دعوت میں شریک مہمانوں کی جانب سے کھانہ کھاتے ہی خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنھیں الٹیاں اور موشن آنے لگے،جنھیں فوری طور پر قریب ہی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال پہنچایا گیا،جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی،جس کے بعد زیادہ تشویشناک حالت والے دوخواتین سمیت 4 مریضوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا،جہاں انھیں ڈرپس اور فوڈ پوازنگ کے اثرات سے بچانے والے انجیکشنز لگائے ہیں،اسپتال ذرائع کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال میں داخل مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،لیکن عباسی شہید اسپتال پہنچائے جانے والے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔