16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:30
لاہور: شہباز تاثیر کے اغوا کے شبہ میں چار افراد زیر حراست
جنگ نیوز -
لاہور: شہباز تاثیر کے اغوا کے شبہ میں چار افراد زیر حراست
لاہور…لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس چھاپہ مار کر شہباز تاثیر کے اغوا کے شبہ میں چار افراد کو حراست میں لے لیا،اہل علاقہ نے پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گلبرک ایف سی کالج کی کچی آبادی کے مکینوں کے مطابق پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ رات گئے ان کے گھروں پرچھاپہ مارا۔اس دوران پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک نوجوان کو تشدد بنایا اہل علاقہ کے مطابق پولیس نے چھ گھروں کے بند کمروں کے تالے توڑے کر تلاشی لی اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔اہل علاقہ نے الزام لگا یا پولیس کچھ عرصہ قبل بھی ایک شخض افتخار جان کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔جبکہ آج بھی پولیس نے چار افراد جاوید منور،وکی،سرور اور اعجاز کو حراست میں لے گئی ہے۔اہل علاقہ نے پولیس کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔