تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:30

مسٹرپرفیکٹ عامر خان اپنی نئی فلم کے سین دوبارہ فلمبند کریں گے

جنگ نیوز -


ممبئی ... بالی ووڈ اسٹار اور مسٹر پرفکیٹ کہلانے والے عامرخان نے ثابت کردیا کہ جب تک کریکٹر سے انصاف نہ ہو انہیں کام میں مزا نہیں آتا، جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ ایک فلم کے کئی سین فلمانے کے باوجود اب وہ وہی سین دوبارہ کر رہے ہیں۔مسٹر پرفیکٹ اپنی نئی فلم میں رانی مکر جی اور کرینہ کے ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے فلم کے لیے یونیفارم میں کئی سین فلمبند کرائے لیکن جناب کا دل مطمئن نہیں ہوا ۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ انہوں نے یہی تمام مناظردوبارہ سول کپڑوں میں فلمبند کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔عامر خان کا خیال ہے کہ یونیفارم میں کی گئی شوٹنگ وہ رنگ نہیں جما سکی جو فلم کے کریکٹر کی ڈیمانڈ تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.