تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:30

سندھ میں بارش کے متاثرین سخت مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -


حیدرآباد ... سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں کئی روز سے پانی کھڑا ہونے کے باعث وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔خوراک اور ادویات نہ ملنے کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔حیدرآباد کے علاقوں قاسم آباد فیز ون،فیز ٹو سمیت مختلف علاقوں میں موجود بارش کا پانی ابھی تک شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔جھڈو میں اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے والے ہزاروں متاثرین بارش بے یارو مددگار مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔دوسری جانب علاقے کے کئی دیہات پانی میں ڈوبے ہیں جہاں پاک بحریہ کے جوان متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ضلع بدین کے علاقوں پنگریو،شادی لارج اور کھوسکی سمیت کئی علاقوں میں اب بھی بارش اور سیم نالوں سے آنے والا پانی موجود ہے۔ان علاقوں میں اب پیٹ اور جلد کی بماریوں سمیت مختلف بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔دادو کے ایف پی بند پر پناہ لئے ہزاروں متاثرین بھوک سے بے حال ہیں۔نجی و سرکاری اسکول بھی برساتی پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے شہر کے اسکولوں میں تدریسی عمل معطل ہے۔خیر پور کی تحصیلوں نارا اور فیض گنج میں سیلابی ریلوں اور بارش سے سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔متعدد دیہات کا زمینی رابطہ ابھی تک منقطع ہے جس کے باعث ان علاقوں میں خوراک کی شدید کمی پیدا ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.