16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:30
فجی جزائر میں7.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے
جنگ نیوز -
فجی جزائر میں7.3 شدت زلزلے کے شدید جھٹکے
فجی…بحرالکاہل میں واقع فجی جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، جس کی شدت 7.3 رکارڈ کی گئی ہے۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بحرالکاہل میں واقع فجی جزائر میں زلزلہ آیا ہے۔ اس قدر شدت کے زلزلے کے باوجود سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ۔ماہرین کے مطابق زلزلہ کا مرکز سمندر میں بہت زیادہ گہرائی میں تھا، یہی وجہ ہے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔