تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:30

ڈینگی کے بعد پنجاب میں کانگووائرس پھیلنے کا خدشہ

جنگ نیوز -
ڈینگی کے بعد پنجاب میں کانگووائرس پھیلنے کا خدشہ

لاہور…پنجاب کے شہری ابھی ڈینگی مچھر کی زد سے پوری طرح نہیں نکل پائے کہ محکمہ لائیواسٹاکاینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہرکردیا ہے۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے تمام ضلعی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑے ہونے کے باعث اور عید قرباں کیلئے شہروں میں لائے جانے والے مویشیوں کی وجہ سے کانگووائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ کانگو بخار سے آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے اور سلاٹر ہاوٴسز،مویشی منڈیوں اور حویلیوں میں سپرے کروایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.