16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:30
پاکستان میں امدادی کام چند دنوں میں شروع کردینگے،بان کی مون
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ ... اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آئندہ چنددنوں میں امدادی کام شروع کر دیے جائیں گے۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران اقوم متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہناتھاکہ پاکستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد فوری مدد کا تقاضا کرتے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ ان کی صدر آصف زرداری سے بات ہوئی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کے اہل کاروں کی تیار کردہ رپورٹس بھی موصول ہوگئی ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی انتظامی اور امدادی مشینری کو متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بارشوں سے اتنا ہی نقصان ہوا ہے جتنا گزشتہ سال سیلاب سے ہوا تھا۔بان کی مون نے یقین دہانی کرائی کہ اگلے چند دنوں میں اقوام چند دنوں میں پاکستان میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں گے،اقوام متحدہ متحدہ کی جانب سے متاثرین کی امداد اور بحالی کے سلسلے میں ایکشن شروع ہوجائے گا۔