تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:30

روسی وزیر اعظم پیوٹن نے تھیٹر میں پیانو بجا کو سب کو حیران کردیا

جنگ نیوز -


ماسکو ... کچھ لوگوں کو نت نئے تجربات کرنے کا شوق ہوتا ہے اور اگر یہ شوق کسی ملک کے وزیراعظم کوہو تو لوگوں کی دلچسپی اس میں کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ روس کے وزیراعظم ولادی میرپیوٹن کو ہی دیکھ لیجئے ، جہاں جاتے ہیں کچھ نیا کرکے لوگوں کو حیران کر دیتے روس کے وزیراعظم ولادیمیرپوٹن ایک مرتبہ بلیک سی پورٹ پرہونے والے فیسٹیول میں شریک ہوئے۔بائیکرزکا ساتھ دینے آگے آگے سڑکوں پر بائیک دوڑاتے نظر آئے۔جیسے کہ کھلاڑیوں کی رہنمائی کررہے ہوں۔پوٹن اس سے پہلے بھی غوطہ خوری ، ڈانس اور کراٹے کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اس مرتبہ پیوٹن نے ایک نیا انداز اختیار کیا ہے ۔ ماسکو کے مشہور تھیٹر کی حالیہ تزئین و آرائش کو دیکھنے جب روسی وزیراعظم ولادیمیر پیوٹن پہنچے تو وہاں کے مئیر نے تھیٹر کی مزید بہتری کے لئے پیسے مانگے ،تو وزیراعظم نے ہنس کر پیسے نہ ہونے کا بہانہ بنایا مگر جب تھیٹر کے فنکار نے ان سے پیانو بجانے کا کہا تو وہ ٹال نہ سکے اور لوگوں کو روس کے ایک مشہور گانے کا میوزک بجاکر سب کو حیران کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.