16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:46
ڈینگی کی دہشت ،اسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں ڈینگی کا مرض مسلسل پھیل رہا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،لاہور میں گزشتہ روز سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ لاہورمیں 501افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد پنجاب میں مریضوں کی تعدادساڑھے پانچ ہزار تک جاپہنچی ہے،لاہور کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بخار میں مبتلا ہر مریض ڈینگی کے مرض سے خوفزدہ دکھائی دیتا ہے۔اسپتالوں کے باہر ڈینگی ٹیسٹ کروانے والوں کا رش دن بدن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کرنے کے باوجود حالات بے قابو ہوتے نظر آ رہے ہیں۔سری لنکا سے آئے ڈینگی ماہرین نے وزیر اعلی پنجاب سے میٹنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں، طویل المدت منصوبے بنانا ہوں گے اور مناسب احتیاطی تدابیرسے ہی ڈینگی کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔ڈاکٹروں کے مطابق اسپتالوں میں رش بڑھنے کے باعث صرف ایسے مریضوں کو داخل کیا جا رہا ہے جن کے پلیٹ لٹس پچاس ہزار سے کم ہوں، شدید بخار اورجسم پر نشانات ہوں اور اسے قے آ رہی ہو۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کی مہم کو تحریک کے طور پر چلایا جا رہا ہے،،تاہم وائرس کے خاتمے میں عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔