تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:46

کراچی:مواچھ گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن،10افراد زیر حراست

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں رینجرز نے محاصرہ کرکے گھر گھر کی تلاشی لی اور درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق آج صبح مواچھ گوٹھ کے علاقے میں قائم بروہی محلہ ، شیخ محلہ،بچھانی محلہ اور سپارکو روڈ پر رینجرز نے محاصرہ کرکے آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ناردرن بائی پاس سے متصل تمام آنے اور جانے والی گلیوں کی ناکہ بندی کردی گئی جبکہ گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔رینجرز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مواچھ گوٹھ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش گروہوں،جرائم پیشہ عناصر اور گینگ وار کے کارندوں کے ٹھکانے موجود ہیں جنکے خلاف آپریشن کیا گیا۔رینجرز نے آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر حراست مین لے لیا۔رینجرز آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.