16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:8
جسقم چیئرمین بشیر قریشی کیخلاف4مقدمات درج،اندرون سندھ ہڑتال
جنگ نیوز -
کراچی…جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کے خلاف اسٹیل تاوٴن تھانے میں چار ایف آئی آر درج کرلی گئیں جبکہ کراچی میں جسقم کے چئیرمین بشیر خان قریشی کی گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔چئیرمین جسقم بشیر خان قریشی کی گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں جسقم کی جانب سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے جس کے بعد آج حیدرآباد میں دوکانیں بند جبکہ ٹریفک معمول سے کم ہے۔جامشورو میں سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔سکھر شکار پور روڈ پر جسقم کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ شہر سے دیگر علاقوں کو جانے والی ٹریفک معطل ہے۔گزشتہ روز بھی جسقم کے کارکنوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں چئیرمین جسقم بشیر خان قریشی کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا تھا اور کاروباری مراکز بند کرادئے تھے۔