تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:8

سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم کا دورہ امریکا منسوخ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم نے سندھ مین بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر دورہ امریکا منسوخ کردیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی ہدایت کی ہے ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے امریکا کا دورہ منسوخ کیا ہے ۔ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم نے دوبئی کے دورے پر گئی ہوئی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کو ٹیلے فون کیا اور انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ دورہ امریکا کے بجائے کل سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کریں گے اور این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے اور دوسرے اداروں کے ساتھ حکومت سندھ کی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے 19ستمبر کو امریکا جانا تھا۔تاہم اب وزیر خارجہ حنا ربانی کھر دوبئی سے امریکا روانہ ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.