تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:57

ہری پور میں ڈینگی سے ایک شخص ہلاک،صوبے میں کل ہلاکتیں4ہو گئیں

جنگ نیوز -


ہری پور…خیبر پختونخوا میں ڈینگی بخار سے ایک اور شخص چل بسا۔ جس سے صوبہ میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد4 ہو گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختونخوا میں ایک اور مریض ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو گیا جس کا تعلق ضلع ہری پور سے تھا۔ اس سے قبل جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع مانسہرہ ، ہری پوراور نوشہرہ سے تھا۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں سو سے زیادہ مریضوں کو ڈینگی بخارکے شبہ میں داخل کرایا گیا تھا۔ جن میں 44 مریضوں میں ڈنیگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ان میں 6 مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مزیدسو سے زیادہ مریضوں کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بجھوائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.