تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:57

شلپا شیٹھی کا فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کا فیصلہ

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز… بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 1993ء میں بازی گر نامی فلم کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی شلپا شیٹھی کا کیریئر گراف گزشتہ کئی سال سے مسلسل نیچے کی طرف جا رہا ہے اور شاید اسی گرتے گراف کے پیش نظر انہوں نے فیصلہ کیا کہ فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیں لیکن الزام ان کی ذاتی زندگی کو دیا جا رہا ہے۔ شلپا نے حال ہی میں بتایا ہے کہ ان کی آنے والی انڈو چائنیز فلم” دی ڈیزائر“ مستقبل قریب میں ان کی آخری فلم ہوگی۔ حال ہی میں اپنے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے شلپا شیٹھی نے بتایا کہ وہ فلم سے بریک لے کر اب اپنی ازدواجی زندگی اور دیگر بزنسز کو اپنی توجہ کا مرکز بنانا چاہتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.