16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:57
سنگا پور میں عالمی فلم فیسٹول کا آغاز
جنگ نیوز -
سنگا پور…جنگ نیوز…سنگا پور میں24واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغازہوگیا ۔25ستمبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فلموں کی سکریننگ کی جائے گی ۔ سنگا پور انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں گزشتہ سال 87فلموں کی نمائش کی گئی تھی جبکہ رواں سال یہ تعداد 144 تک پہنچ جائے گی۔ سنگا پور انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کا قیام 1987ء میں اس وقت ہوا جب دنیا بھر میں مقامی سینما گھروں کا غلبہ تھا ۔ اس بار فیسٹیول کا آغاز چین کی فلم چائنہ ریڈ لائٹ ریوولیوشن سے ہوا جو مشہور آسٹریلوی ڈائریکٹر نے تیار کی ہے ۔