تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:8

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں سے7افراد ہلاک

جنگ نیوز -


دادو…دادو اور نوشہروفیروز میں مختلف واقعات میں بچوں سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب سندھ کے متعدد علاقوں میں سیلاب اور بارش کے پانی سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو میں آلودہ پانی کے باعث پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے ہیں۔چار روز گزرنے کے باوجود کاچھو کے متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ بحال نہیں ہو سکا ہے۔اور اب بھی 4 سے 5فٹ پانی کھڑا ہے۔ نوشہروفیروز میں بارشوں کے باعث مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔ادھر بھریا روڈ ،جعفر آباد کالونی،تھارو شاہ سمیت مختلف علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی کھڑا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدرآباد کے علاقوں قاسم آباد فیز ون،فیز ٹو سمیت مختلف علاقوں میں موجود بارش کا پانی ابھی تک موجود ہے جس سے لوگوں کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔جگہ جگہ آلودہ پانی اور گندگی کے ڈھیر کے باعث بیماریاں پھیلنا کا خدشہ ہے۔ ضلع بدین کے علاقوں پنگریو،شادی لارج اور کھوسکی سمیت کئی علاقوں میں اب بھی بارش اور سیم نالوں سے آنے والا پانی موجود ہے۔بدین کے علاقے خیر پور گمبوہ کے قریب کھوسکی ڈسٹری نہر میں آر ڈی 11 کے مقام پر25 فٹ چوڑا شگاف جبکہ گلاب لغاری خچر ڈسٹری نہر میں بھی 15 اور 20فٹ چوڑے 2 شگاف پڑ گئے۔شگافوں کے باعث 7 دیہات اور سیکڑوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی ہے۔ خیر پور کی تحصیلوں نارا اور فیض گنج میں سیلابی ریلوں اور بارش سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔جس کے بعد متاثرین نے سرکاری اسکولوں اور اونچی جگہوں پر پناہ لے رکھی ہے۔مختلف علاقوں میں بارش کا آلودہ پانی جمع ہونے کے باعث متعدد افراد وبائی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جھڈو میں اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے والے ہزاروں متاثرین بارش بے یارو مددگار مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔دوسری جانب علاقے کے کئی دیہات پانی میں ڈوبے ہیں جہاں پاک بحریہ کے جوان متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.