تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:8

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 19ستمبر سے شروع ہو گی

جنگ نیوز -


کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم 19ستمبر سے شروع ہوگی،پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوانسداد پولیوکی ویکسین نہ پلوانے والے والدین کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا فیصلہ کرلیاگیامحکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے حوالے سے ہائی رسک زون میں شامل اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی چھ روزہ مہم جبکہ دیگر 12اضلاع میں سہ روزہ مہم چلائی جائے گی ان اضلاع میں نصیرآباد،جعفرآباد،نوشکی، خضدار،ڈیرہ بگٹی، کوہلو، سبی، جھل مگسی اور لسبیلہ شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ضلع کوئٹہ کی انتظامیہ کی جانب سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوانسداد پولیوکی ویکسین نہ پلوانے والے والدین کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کوئٹہ میں پولیوکے بڑھتے ہوئے کیسز کے تدارک کے پیش نظر کیا گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران اب تک پولیو کے 34کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پولیو کے کیسز قلعہ عبداللہ، کوئٹہ پشین، خضدار، نوشکی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو سے سامنے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.