16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:36
ملکی ماہرین نے نیشنل آپریٹنگ سسٹم بنالیا ہے، ایرانی سول ڈیفنس
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز…ایران کے سول ڈیفنس ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملکی ماہرین نے نیشنل آپریٹنگ سسٹم بنالیا ہے جو اس وقت ملک کی مسلح افواج استعمال کررہی ہیں۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل غلام رضا جلالی نے سائبر دفاع پر ملک کی پہلی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریٹنگ سسٹم اس وقت مسلح افواج استعمال کررہی ہیں اور اسے کمرشل لیول پر مہیا کرنے کیلئے صنعتی سیکٹر کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگلا قدم قومی آپریشن سسٹم کے لئے ضروری سافٹ ویر تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سنٹر نے وزارت دفاع کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے ایک مشترکہ مرکز قائم کیا ہے جس کا مقصد ملک کے لئے وزارت دفاع کے سائبروسائل و ذرائع کا استعمال کرنا ہے۔