16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:36
سونیا گاندھی نے سرجری کے بعد سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز… بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے امریکا میں سرجری کے بعد وطن واپس پہنچ کر سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سونیا گاندھی تقریباً چھ ہفتے تک علاج کی غرض سے ملک سے باہر رہی تھیں اور گزشتہ روز انہوں نے انتخابات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی۔کانگریس پارٹی کے عہدے داروں کا کہناہے کہ 64 سالہ سونیا گاندھی صحت مند اور ہشاش بشاش دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے سرجری کے لیے اپنی روانگی سے قبل اپنی غیر موجودگی میں پارٹی امور پر نظر رکھنے کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔ اس کمیٹی میں ان کے بیٹے راہول بھی شامل تھے، جنہیں اکثر لوگ مستقبل کے وزیر اعظم کے طورپر دیکھتے ہیں۔