16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
پشاور : جبہ سہیل میں نالے سے پانچ سالہ بچی کی نعش برآمد
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ جبہ سہیل میں نالے سے پانچ سالہ بچی کی نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے بچی کی نعش اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے نکالی اور پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تاہم بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق بچی کی عمر پانچ سال کے قریب ہے۔