16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
چین ایڈز ویکسین پرریسرچ کرنے والاتیسرا بڑا بن گیا، یو این ایڈز
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… امریکا اور یورپی یونین کے بعد چین دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جس نے ایچ آئی وی ویکسین ریسرچ پروگرام 2010ء پر سب سے زیادہ 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایڈز پر تحقیق کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایڈز کے مطابق سال 2010ء میں مجموعی طور پر 859 ملین ڈالر ایچ آئی وی ویکسین ریسرچ اور ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے خرچ کئے گئے جو سال 2009ء سے 9 ملین ڈالر کم ہیں جبکہ چین نے سال 2009ء کے مقابلے میں 4 ملین ڈالر زائدخرچ کئے۔ اس ضمن میں چائنا ڈیلی نے لکھا ہے کہ طویل المیعاد تحقیقی پروگرام کیلئے عالمی سطح پر سرمایہ کاری کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق چین نے ”گلوبل فنڈنگ فار ایچ آئی وی ریسرچ پروگرام“ میں مزید فنڈنگ کا عندیہ دیا ہے۔ چائنا نیشنل سنٹر فار ایڈز/ایس ٹی ڈی کنٹرول اینڈ پریونشن کے اعلیٰ عہدیدار شاؤ یمنگ کے مطابق آئندہ 5 سال کے دوران چینی حکومت اس ضمن میں مزید 20 فیصد فنڈ مختص کرے گی۔