16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
ایران کے صدر آئندہ ہفتے وینزویلا کا دورہ کریں گے
جنگ نیوز -
کراکس…جنگ نیوز…ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اگلے ہفتے لاطینی امریکی ملک وینزویلا کا دورہ کریں گے۔ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے ایران کے صدر احمدی نژاد وینزویلا آئیں گے۔ یہ بات وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ دورے سے کراکس اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ مزید تفصیلات بتائے بغیر ہوگو شاویز نے کہا کہ نیو یارک کے بعد ایران کے صدر احمدی نژاد یہاں آئیں گے۔ ایران اور وینزویلا کے دونوں رہنما شعلہ بیان اور امریکی آئیڈیالوجی کے سخت خلاف ہیں۔ دونوں ممالک اوپیک کے رکن بھی ہیں۔