16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:58
بشیرقریشی کی گاڑی سے اسلحہ نکلاجس پر گرفتار کیا گیا،رحمن ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جسقم کے رہ بشیر قریشی کو اسلحہ رکھنے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کو سزا دلانے کے لئے قانون شہادت میں ترامیم کیلئے کام کررہے ہیں ۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان کے بعض گروپوں نے حکومت سے بات چیت کے پیغامات بھیجے ہیں۔سینیٹ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ بشیر قریشی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشیر قریشی کی گاڑی سڑک پر رانگ سائیڈ سے آرہی تھی اور یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ کس کی گاڑی ہے۔رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہاں صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ نالائق لوگ دیتے ہیں۔ان کی حکومت نے کراچی کی صورتحال میں بہتری پیدا کی ہے۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ طالبان کے بعض گروپوں نے بات چیت کے پیغامات بھیجے ہیں، طالبان کے ان گروپوں سے بات چیت کیلئے وہ اپنی قیادت سے بات کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان گروپس جرائم پیشہ عناصر کو چھوڑ دیں تو عام معافی دی جاسکتی ہے۔