16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:35
امریکی کمپنی کا21فٹ لمبی چاکلیٹ باربنانے کا عالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
شگاگو…امریکی شہر شکاگو کی ایک چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنی نے دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار تیارکرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ورلڈز فائنسٹ چاکلیٹ کمپنی کی تیار کردہ یہ چاکلیٹ بار12ہزارپونڈ(5اشاریہ5ٹن)وزنی،21 فٹ لمبی اور 3فٹ اونچی ہے۔اس چاکلیٹ کی تیاری میں 5ہزار500پونڈ چینی،2 ہزار پونڈ ملک پاؤڈر،1ہزار200پونڈ بادام اور چاکلیٹ بٹر سمیت دیگر اجزاء استعمال میں لائے گئے۔کمپنی کی فیکٹری میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اس چاکلیٹ بار نے ناصرف بچوں سمیت موقع پر موجودد حاضرین کو دنگ کردیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروالیا۔