تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:8

دو سورج کے گرد گردش والا پہلا سیارہ ’کیپلر سولہ بی‘ دریافت

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بار ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو دو سورج کے گرد گھومتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ ، گارڈین ،دی میل،ٹیلی گراف اور کئی دیگر امریکی اور مغربی اخبارات نے جریدے ’سائنس جرنل‘ میں شائع تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ سائنسی افسانہ اس وقت حقیقت کا روپ دھار گیا جب ناسا میں ’کیپلر ٹیلی اسکوپ‘ کے ذریعے دریافت ہونے والے اپنی نوعیت کے اس پہلے سیارے Kepler-16b کی تصدیق کی ۔ یہ سیارہ زمین سے دو سو نوری سال(لائٹ ائیر) کے فاصلے پر واقع ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارہ ’زحل‘ کی طرح ہی ٹھنڈا ہے اور وہاں زندگی ممکن نہیں ہے۔اس سے قبل دو ستاروں کے گرد گھومنے والے سیاروں کے بارے فرضی قصے منسوب تھے لیکن سائنسی بنیادوں پر پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔جب اس سیارے میں دن کا خاتمہ ہوتا ہے تو وہاں سورج دو بار غروب ہوتا ہے۔اس کے دوسورج زمین کے سورج سے چھوٹے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق درجہ حرارت منفی73سے101 سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ یہ سیارہ دو ستاروں یا سورج کے گرد229 دن میں65000000کے فاصلے سے چکر مکمل کرتا ہے۔اس پر2009میں کام شروع کیا گیاکارنیگلی انسٹیٹیوٹ فار سائنسز کے سائنسدان ایلن باس نے دوربین کے مشاہدے کو حیران کن قرار دیا

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.