16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:8
برطانیہ میں بے روزگار افراد کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانیہ میں بیروزگار افراد کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی،گذشتہ سال کے مقابلے میں تعداد میں یہ اضافہ 80 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ جمعہ کو برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کے شروع سے 31 جولائی تک برطانیہ میں بیروزگار افراد کی تعداد بڑھ کر 25 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے۔ گذشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں تعداد میں یہ اضافہ 80 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ادارے کے مطابق برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح 7.9 فیصد میں اس عرصہ میں کوئی کمی نہ آ سکی۔ اسی طرح مارچ تا جون پبلک سیکٹر میں روزگار حاصل کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ ایک لاکھ 11 ہزار تک گھٹ گئی اور اس عرصہ میں 16 سے 24 سال کے بیروزگار برطانوی شہریوں کی تعداد 78 ہزار تک بڑھ کر 972,000 ہو گئی ہے۔