16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19
کارڈف:بھارتی ٹیم آج نہ جیتی تو خالی ہاتھ واپس جائے گی
جنگ نیوز -
کارڈف…بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا، دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چوتھا میچ ٹائی ہوگیا تھا، میزبان ٹیم کے کپتان ایلسر کک پرامید ہیں کہ بھارت کو آخری میچ میں بھی شکست دے کر انکی ٹیم دورے کا اختتام شاندار انداز میں کرے گی،بھارتی ٹیم آج نہ جیتی تو خالی ہاتھ واپس جائے گی، ادھر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ آخری میچ جیت کر انگلینڈ کی فتوحات کو روکیں، یہ میچ سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کے ون ڈے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا، میچ جیو سوپر شام 6 بجے سے براہ راست نشر کرے گا۔