تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19

کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے،نواز شریف

جنگ نیوز -


پشاور… پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوزشریف نے کہا ہے کہ کراچی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا جاتا تو سپریم کو رٹ کو ازخود نوٹس لینے کی ضرورت نہ ہوتی۔ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے انقلاب کی طرف جانے پر ہچکچائیں گے نہیں۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ، ڈینگی فیور اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پارٹیوں سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہے۔ انہو ں نے کہ اکہ اسلام آباد میں اگر کرپشن ہو، لوڈشیدنگ ہو اور عدالتی فیصلوں کا احترام نہ ہوتو اس پر بات ضرور کروں گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہناتھا کہ کراچی کا امن جان بوجھ کر خراب کیاگیا ہے، ایسی کونسی پارٹی ہے جو کراچی کا امن خراب کرنے میں ملوث نہیں۔ کراچی کا امن خراب کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ اگر حکومت کراچی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھاتی تو سپریم کو ازخود نوٹس کی ضرورت نہ ہوتی سوائے چند ایک کے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا اور ارباب اختیار کو اس بات کا احساس نہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ قوم کا پیسہ شاہ خرچیوں پر اڑایا جارہا ہے اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اقوام امتحدہ سے مدد مانگی جارہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہ اہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے انقلاب کی طرف جانا پڑے تو ہچکچائیں گے نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.