16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19
اوباما نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا،رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…امریکی صدر اوباما نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی انتظامیہ اور کانگریس حکام کے مطابق تائیوان کے ساتھ طے پانے والے پیکیج میں ایف16طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے ہتھیار اور آلات بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق کانگریس کو آج (جمعہ) کو ہتھیاروں کے پیکیج پر بریفنگ دی جائے گی ، ایک اندازے کے مطابق یہ پیکیج 4.2 ارب ڈالر مالیت کا ہے جس کاایک رسمی اعلان جلد متوقع ہے۔ انتظامیہ اور کانگریس میں تقریبا دو سال کی بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔اخبار کے مطابق وائٹ ہاوٴس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ،چین کی طرف سے اس پر شدید ردعمل آسکتا ہے۔