16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19
جاپان نے امریکہ میں ہو نیوالے مقابلے میں اپنا روبوٹ متعارف کرادیا
جنگ نیوز -
ہوائی…این جی ٹی…امریکی ریاست Hawaiiمیں اگلے ماہ روبوٹس کے درمیان ہونے والےIronman Triathlon چیلنج میں شرکت کیلئے جاپان نے باصلاحیت اور منفرد روبوٹ متعارف کر وادیا ہے۔Evoltaنا می اس روبوٹ کا سائز ایک انسانی ہاتھ کے برابر ہے جو اس مقابلے کی نوعیت کے مطابق تیرنے ،سائیکل چلانے اور دوڑنے کی بھرپور صلا حیت رکھتا ہے۔اس چیلنج کے مطابق شرکاء روبوٹس کو 168گھنٹوں کے مقررہ وقت کے دوران پانی میں سوئمنگ کرکے، ہموار زمین پردوڑکر اور سائیکلنگ کر کے 143میل کا فاصلہ طے کر نا ہو گا۔ہرے اور سفید رنگت کے حامل اس روبوٹ کی بیٹری سے چارج ہو نے والی تین مختلف با ڈیزہیں جو اس مقابلے میں اپنے اپنے کام سر انجام دینگی۔روبوٹس کے درمیان یہ چیلنجHawaiiمیں 24اکتوبر کو بلا نا غہ 7دن تک جاری رہے گا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے شرکت کر نے والے روبوٹس تیر،دوڑ اور سائیکلنگ کر کے 143میل کا فاصلہ طے کر کے اعزاز اپنے نام کر نے کی کو شش کریں گے۔