16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17
عمران فاروق شہیدانقلاب ہی نہیں تحریک کے عظیم ہیروہیں،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوان کی پہلی برسی پرزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ڈاکٹرعمران شہیدکی پہلی برسی کی موقع پرایک بیان میں بانی تحریک الطا ف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق نے جس طرح تحریک کی کامیابی کیلئے خدمات انجام دی اورآخری وقت تک ایک سچے ،مخلص اورجانثارتحریکی ساتھی کی طرح ایم کیوایم کے نظرئیے کاپرچارکیاوہ قابل ستائش ہے اورتمام ذمہ داران و کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدانقلاب ہی نہیں بلکہ حق پرستی کی اس تحریک کے ایک ایسے عظیم ہیروہیں جن کانام ایم کیوایم کی تاریخ میں کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا،پوری تحریک اورپوری قوم اپنے اس شہیدرہنماء کوان کی قربانیوں پرسلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کاخون رائیگان نہیں جائیگااورحق پرستی کی یہ تحریک اپنی منزل پرضرورپہنچے گی۔ الطاف حسین نے شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اورتمام سوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اللہ شہیدڈاکٹرعمران فاروق کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوران کے قاتلوں کوکیفرارکردارتک پہنچائے۔(آمین)