تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17

اہل خانہ کو ڈاکٹر عافیہ سے ماہانہ 300 منٹ بات کرنے کی اجازت

جنگ نیوز -


کراچی …امریکی جیل حکام کی جانب سے اہل خانہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ماہانہ تین سو منٹ بات کرنے کی تحریری اجازت مل گئی ہے۔ عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ سال میں پہلے بار ایسا ہوا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے اہل خانہ کو بات کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کو یہ بنیادی حق امریکی جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنیوالوں کی کوششوں سے ملا ۔ڈاکٹر عافیہ سے آج فجر میں ٹیلی فون پر بات ہوئی ، فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کویقین نہیں آرہا کہ ان کو یہ بنیادی حق دے دیا گیا ہے ۔ فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ٹیلی فون پر بات کرنے کی پیشگی ادائیگی اہل خانہ کی طرف سے کی جائے گی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.