16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17
چوہدری نثار نے ساتھیوں کو پی اے سی سے استعفے دینے سے روک دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے دیگر 4 ارکان نے بھی چوہدری نثار کو اپنے استعفے پیش کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم چودھری نثار نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پی اے سی میں ان چار ارکان میں زاہد حامد،سردار ایاز صادق،خواجہ آصف اور پرویز ملک شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے انہیں ہدایت کی ہے کہ ان کے استعفے کے بعد اب وہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں بطور اپوزیشن ارکان اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چوہدری نثار آئندہ چند دنوں میں پی اے سی کا اجلاس طلب کریں گے جس کی صدارت کے بعد وہ چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ مسلم لیگ ن چوہدری نثار کے استعفیٰ دینے کے فیصلے کی پہلے ہی توثیق کر چکی ہے۔