16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:17
قذافی مخالفین کا سرتے ایئرپورٹ پر قبضے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
تریپولی… لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کے مخالفین نے آج پھر پیش قدمی شروع کی اور سرتے ایئرپورٹ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرتے کے جنوب میں 10 کلومیٹر دور واقع سرتے کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اب اس پر عبوری قومی کونسل کا قبضہ ہے،جب کہ قذافی کے حامی یہاں سے پسپا ہوگئے۔ کونسل کے فوجیوں نے بنی ولید کی طرف بھی پیش قدمی کی ہے۔ قذافی کے حامیوں اور مخالف فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔شہر سے دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔ دوسری جانب ترک وزیراعظم طیب ایردوان لیبیا پہنچ گئے ہیں۔ ان سے پہلے فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی لیبیا کا دورہ کرچکے ہیں۔