16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21
بھارت سے کرکٹ سیریز کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی، پی سی بی
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز کیلئے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔سبحان احمد لندن میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت اور متحدہ عرب امارات میں وینیوز کا جائزہ لینے کے بعد جمعہ کی سہ پہر لاہورپہنچے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سربراہی پاکستان کومل گئی ہے جبکہ فیوچرز ٹور پروگرام کی سب کمیٹی میں آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کو شامل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بھارتی بورڈ کے سیکریٹری سری نواسن شریک نہیں تھے اس لئے سیریز کے حوالے سے بات نہیں ہو سکی ۔