تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21

عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی قیمتیں کم ہونا شروع

جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہونا شرو ع ہوگئی ہیں۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹس میں بھی کمی کا رحجان جاری ہے۔ جمعہ کو ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کمی کے بعد ساٹھ ہزا رروپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 342 روپے کمی کے بعد51 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اوراس کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1788 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ سونے کی قیمتوں میں گرواٹ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.