تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21

رواں برس پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرجائیگی

جنگ نیوز -


کراچی …رواں سال پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرجائیگی۔یہ بات ایس ای سی پی کے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اگست کے مہینے میں 277 کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ پاکستان مین کل کمپنیوں کی تعداد 59 ہزار761 ہو گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اگست کے دوران 277 میں سب سے زاید 257 کمپنیاں پرائیویٹ تھیں، ان کمپنیوں کا مجموعی طور پر منظور شدہ سرمایہ تین ارب 37 کروڑ روپے جبکہ ادا شدہ سرمایہ 80 کروڑ روپے ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.