تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:32

کراچی اسٹاک ایکسچینج : کاروبار کے آخری روز بھی سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکار

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز بھی سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکار رہیں تاہم انڈ یکس نے گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا مگر فرٹیلائرز سیکٹر میں خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 11 ہزار358 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای 100 انڈیکس 51 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11ہزار 353پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم4کروڑ67لاکھ شیئرز رہا۔سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت79پیسے اضافے کے ساتھ 53روپے54پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس41پوائنٹس اضافے کے ساتھ 10 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاوٴ کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.