تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:32

پاکستان ریفائنری کا شیئرہولڈرز کیلئے نقد منافع کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان ریفائنری نے اپنیشیئرہولڈرز کو تیس جون دو ہزار گیارہ کے اختام پر 15 فیصد حتمی نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری پاکستان ریفائنری کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30جون 2011 کے اختتام پر کمپنی کو 22 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 6 روپے 40 پیسے رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو دو ارب 97 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا اوراس کا فی حصص خسارہ 85 روپے ایک پیسے رہا تھا۔ کمپنی نے اپنیشیئر ہولڈرز کو ایک روپے پچاس پیسے فی حصص حتمی نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.