16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:32
سندھ میں سیلاب کے باعث دھان کی فصل کو نقصان کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ میں سیلاب کے باعث تقریباً 10 ارب روپے مالیت کی دھان کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر توفیق احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ سند ھ میں بارشوں سے اری چاول کی فصل متاثر ہوئی ہے اور اب تک تقریباً 10 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ متاثرہ علاقے پانی کی نکاسی کے بعد چاول کی فصل کو ہونے والے نقصانات کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا بین الاقوامی سطح پر چاول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستانی چاول کے برآمدی حجم میں کمی کے باوجود ملکی برآمدات میں گزشتہ دو ماہ میں 10 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ پورے مالی سال کے دوران دو ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا تھا۔