16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:32
ٹریکٹر سازی کو 16فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ سے نقصان پہنچا،ٹریکٹر انڈسٹری
جنگ نیوز -
کراچی…ٹریکٹر سازی کی صنعت نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ 16 فیصد یکدم جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بجائے اس شعبے پر پہلے 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد بتدریج اضافہ کردیا جا تا۔ ٹریکٹر انڈسٹری کے مطابق حکومت کی جانب سے 16 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ٹریکٹرز کی قیمتوں میں 1 سے 2 لاکھ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فروخت اس حد تک گر گئی کہ ملک میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنیوں کو اپنی اسمبلی لائین بند کرنا پڑی۔ اس شعبے سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کو جی ایس ٹی کی شرح کو 5 فیصد سے شر وع کرنا چاہیئے تھا جس میں بعد میں بتدریج اضافہ کردیا جاتا تاکہ نہ صرف ٹریکٹر انڈسٹری بلکہ اس منسلک پارٹس بنانے والی 300 چھوٹی صنعتیں بھی متاثر نہ ہوتی۔انڈسٹری کے اعدا د وشمار کے مطابق ملک میں سالانہ 80 ہزار ٹریکٹرز بنائے جاتے ہیں اور جن کی تیاری بند ہونے سے ٹریکٹرز کی افغانستان برآمد بھی رک چکی ہے ۔