تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:32

15ارب کا بیل آؤٹ پیکیج فوری نہ ملا تواسٹیل ملز دیوالیہ ہوجائیگی

جنگ نیوز -


کراچی …پاکستان اسٹیل ملز کو فوری طور پر 15 ارب روپے کا بیل آوٴٹ پیکیج نہیں ملا، تو ادارہ دیوالیہ ہوجائیگا۔ پاکستان اسٹیل ملز ذرائع کے مطابق ادارے کو معاملات جاری رکھنے کیلئے فوری طور پر 15 ارب روپے درکار ہیں، جس کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کے بورڈ نے وزارت پیداوار کو خط ارسال کردیا ہے۔پاکستان اسٹیل انتظامیہ کے مطابق بیل آوٴٹ پیکیج کی رقم پر سود کی ادائیگی حکومت ادا کریگی۔ انتظامیہ کے مطابق رقم کی قلت کے باعث ادارے کی ساخت بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ 2 ٹربائن بند ہونے سے پیداواری عمل صرف 30 فیصد تک محدود ہوگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین فضل اللہ قریشی کے مطابق ادارے کو منافع بخش بنانے کیلئے بڑا بیل آوٴٹ پیکیج درکار ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.