16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:32
سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کے بیٹے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے
جنگ نیوز -
حیدرآباد دکن …اتوار کو موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونیوالے سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے بیٹے ایاز الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کا بیٹا اور بھانجا اتوار کو ہائی اسپیڈ موٹر بائیک چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ ان کا بھانجا موقع پرہی جاں بحق ہوگیا تھا ،جبکہ ایاز الدین سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر تھے، آج صبح ایاز الدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ایازالدین سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے پہلی بیوی نورین سے دوسرے صاحبزادے تھے، اور انڈر 19کرکٹ میں حیدر آباد کی نمائندگی بھی کرچکے تھے ۔