16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:43
ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف کاریٹائرمنٹ پر غور
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ذیشان اشرف ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔ ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے خارج ہوجانے کے بعد سے انہیں فیڈریشن سے کسی قسم کے تعاون کی امید نہیں پاکستان کو 20سال بعد ایشین گیمز ٹائٹل جتوانے والی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف ان دنوں ٹیم کا حصہ نہیں۔ ایشین گیمز کے بعد ذیشان اشرف نے جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے مختلف ٹورنامنٹس کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی اور اولمپکس جیسے بڑے ایونٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے سابق کپتان کو فیڈریشن سے مثبت جواب نہیں ملا جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان اشرف نے کہا کہ وہ فیڈریشن سے امید لگائے نہیں بیٹھے، اگر انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر کیا گیا تو یہ پی ایچ ایف کا فیصلہ ہے۔