16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:43
فرانس: کر سی کے سا تھ 54 غبا رے باندھ کر پہاڑی سلسلہ عبور
جنگ نیوز -
پیرس …ایڈونچر کے دلدادہ امریکی نو جوان نے 54 ہیلیمHelium)) گیس سے بھرے غبا روں کو ایک کر سی سے باندھ کر فرانسیسی پہاڑی سلسلے کو عبور کرنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والےJonathan Trappe نامی اس مہم جو نے فرانسیسی پہاڑی سلسلے(French Alps)کو غباروں کی مدد سے عبور کرنے کا آغازجنوبی فرانس سے کیا اور12گھنٹے بعد پہاڑی سلسلے کے درمیان سے گزرتے ہوئے بحفاظت اٹلی کے قصبےAndezenoپہنچ گیا۔واضح رہے کہ جوناتھن ٹریپ ہیلیم غباروں کی مدد سے فرانسیسی پہاڑی سلسلہ عبور کرنے والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا ہے۔