16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:43
کولمبو ٹیسٹ: پہلے روز سری لنکا کیخلاف آسٹریلیا کے 235رنز
جنگ نیوز -
کولمبو…شان مارش کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا پراعتماد آغاز کیا، پہلے دن کے اختتام پر کینگروز نے پانچ وکٹ کے نقصان پر 235رنز بنالئے تھے۔ کولمبو میں جاری میچ کے پہلے دن سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے دوسرے اوور میں آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب فل ہیوز بغیر کوئی رن بنائے سورانگا لکمال کی گیند پر آوٴٹ ہوئے، شمندا ایرانگا نے بھی کیرئیر کی پہلی گیند پر شین واٹسن کو آوٴٹ کرکے آسٹریلیا کو مشکلات سے دو چار کیا، لیکن شان مارش اور رکی پونٹنگ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے مہمان ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا، پونٹنگ 48 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ شان مارش نے بہترین بیٹنگ کی اور 81رنز بنائے،کپتان کلارک چھ رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین سدھار گئے۔ سر ی لنکا کی جانب سے لک مال اور ایرانگا نے دو، دو جبکہ ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔