تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:43

نوابشاہ: رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی کاکے کے ایف فیلڈ اسپتال کا دورہ

جنگ نیوز -


کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اندرون سندھ میں بارش سے متاثرہ افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے خد مت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے قائم کئے گئے خور شید بیگم میموریل گورنمنٹ پرائمری اسکول غریب آبادیو سی 3نواب شاہ میں 10(دس) بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا افتتاح کیا ۔اس فیلڈ اسپتال سے بارش کے باعث وبائی امراض میں مبتلا سینکڑوں مریض مستفیدہور ہے ہیں جہاں پرایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تفصیلی چیک اپ کے بعد ضروری ادویات بھی فراہم کررہا ہے ۔اس موقع پر بارش سے متاثرہ افراد نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے منوآباد میں حالیہ بارش کی وجہ سے جن افراد کے مکانات کی چھت گر گئی ان متاثرین سے ملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 119کے شہید کارکن شاہین اختر کی والدہ محترمہ رضیہ خاتون ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 126کے کارکن رانا محمد شفیق کے والد راؤ محمد حنیف ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن عمران اختر کے والد عمرو حسین ، ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 23پاکستان چوک کے کارکن ملک قیصر امتیاز کی والدہ محترمہ عائشہ صدیقہ اور ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کی یونٹ کمیٹی کے رکن اشفاق احمد کے والد اسرار احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں ر ابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.