تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:54

کراچی میں کاروبار کرنیوالا ہرجگہ کامیاب ہے،برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان میں مقیم برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسز کیمبل کا کہنا ہے کہ پاکستان خصوصاً کرچی میں خراب حالات کے باوجود کاروباری طبقہ پرعزم ہے اور جو کراچی میں کاروبار کرسکتا ہے وہ دنیا میں ہر جگہ کامیاب ہوسکتا ہے۔کراچی میں داوٴد کیپٹل مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ لیڈیز فنڈ اینٹرپرینیورشپ کانفرنس میں برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس کانفرنس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ خود کاروبار کرنے کے کس حد تک خواہشمند ہیں۔کانفرنس میں مختلف شعبوں میں کامیاب پاکستان کے ابھرتے ہوئے کاروباری افراد نے شرکت کی۔ جنھوں نے ملک میں خود کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔ داوٴد کیپٹل مینجمنٹ کی طرف سے متعارف کرائے گئے لیڈیز فنڈ پر بات کرتے ہوئے ادارے کی سی ای او تاراعذرا داوٴد نے جیونیوز کو بتایاکہ یہ فنڈ کاروبار شروع کرنیوالی خواتین کو رہنمائی فراہم کرتا ہے جس میں نہ صرف تربیت بلکہ مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.